رمشاکیس میں گرفتار امام مسجد کی ضمانت پر رہائی کا حکم

پولیس نے بدنیتی سے مقدمہ درج کیا، 3گواہ بھی منحرف ہوچکے ہیں، خالد جدون


Numainda Express October 12, 2012
پولیس نے بدنیتی سے مقدمہ درج کیا، 3گواہ بھی منحرف ہوچکے ہیں، خالد جدون۔ فوٹو اے ایف پی/فائل

سیشن جج اسلام آباد نے رمشا مسیح کیس میں گرفتار امام مسجد خالد جدون کی درخواست ضمانت منظور کرکے اس کی رہائی کا حکم دے دیا۔

سیشن جج اسلام آباد راجہ جواد عباس نے امام مسجد خالد جدون کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ خالد جدون نے اپنی درخواست ضمانت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولیس نے بدنیتی سے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جبکہ مقدمے کے 3 گواہوں نے بھی اپنے سابقہ بیانات سے منحرف ہوکرعدالت میں بیان حلفی جمع کرایا تھا کہ پولیس نے ان پر تشدد کرکے خالد جدون کے خلاف بیانات حاصل کیے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد خالد جدون کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔ ضمانتی مچلکے جمع ہوتے ہی عدالت نے اس کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔