سونا 50 روپے تولہ مہنگا

فی دس گرام چاندی کی قیمت557.14 روپے پرمستحکم رہی ہے۔


Business Reporter May 23, 2015
فی دس گرام چاندی کی قیمت557.14 روپے پرمستحکم رہی ہے۔فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3 ڈالر کے اضافے سے 1212 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میںبھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 روپے اور43 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر47000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر40285 روپے ہوگئی تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے660 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت557.14 روپے پرمستحکم رہی ہے۔