لارڈز ٹیسٹ انگلینڈ نے کیویز کو 124 رنز سے ہرادیا

اسٹوکس اور براڈ نے 3،3 وکٹیں لیں، اس سے قبل انگلینڈ کی دوسری اننگز 478 رنز پر تمام ہوئی۔


Sports Desk May 26, 2015
اسٹوکس اور براڈ نے 3،3 وکٹیں لیں، اس سے قبل انگلینڈ کی دوسری اننگز 478 رنز پر تمام ہوئی۔ فوٹو : اے ایف پی

ISLAMABAD: لارڈزٹیسٹ میں انگلینڈ نے کیوی مزاحمت کو بری طرح کچل دیا، 124 رنز کی شاندار کامیابی سے دو میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

بین اسٹوکس کو آل رائونڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا، 345 رنز ہدف کا تعاقب کرنے والی مہمان ٹیم 220 رنز پر آئوٹ ہوگئی، پہلے ٹیسٹ کے آخری روز 345 رنز ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈکا آغاز ہی انتہائی مایوس کن تھا۔

اوپنرز بغیر کھاتہ کھولے پویلین واپس لوٹے جبکہ 61 رنز تک 5 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے، مارٹن گپٹل اور لیتھم پہلے اور دوسرے اوور میں بالترتیب جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی وکٹ بنے، جمیز ٹیلر(8) کو بھی براڈ نے ایل بی ڈبلیو کیا، کورے اینڈرسن (67) اور واٹلنگ (59) کی کاوشیں رائیگاں چلی گئیں، اسٹوکس اور براڈ نے 3،3 وکٹیں لیں، اس سے قبل انگلینڈ کی دوسری اننگز 478 رنز پر تمام ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں