قومی ایئر لائن کا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے معاہدہ

پی آئی اے قوم کی امانت ہے ہمارا فرض ہے کہ دیانتداری سے کام کریں،جنید یونس.


Staff Reporter October 13, 2012
ایم ڈی پی آئی اے جنید یونس اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے عادل گیلانی معاہدے پر دستخط کررہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

پی آئی اے نے ادارے میں شفافیت اورخود احتسابی کویقینی بنانے کیلیے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

معاہدے کا مقصد ادارے کے امورکوچلانے کیلیے شفافیت کوملحوظ خاطر رکھنا اور صارفین کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنا ہے اس حوالے سے جمعہ کودونوں اداروں کے درمیان معاہدے پردستخط بھی کیے گئے معاہدے پردستخط کی تقریب میں پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹرجنید یونس اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے چیئرمین عادل گیلانی موجود تھے۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹرجنید یونس نے کہاکہ پی آئی اے قوم کی امانت ہے اس لیے ہمارا فرض ہے کہ اس کے لیے دیانتداری سے کام کریں،ماضی میں کی گئی غلطیوں اورکوتاہیوں کودور کرنے کے لیے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے ایم ڈی پی آئی اے نے کہاکہ ''اسٹینڈرڈ پروسیجر''کاتعین ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے ساتھ ملکر کیا جائے گا۔