کراچی میں موٹر سائیکل پرسوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ کی پابندی لازمی قرار

یکم جون سے جوبھی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس


ویب ڈیسک May 26, 2015
موٹرسائیکل پرڈبل سواردونوں افراد بھی ہیلمٹ پہن کرسفرکریں،ڈی آئی جی ٹریفک فوٹو:فائل

شہر میں موٹر سائیکل چلانے والے کیساتھ ساتھ بیٹھے شخص کے لئے ہیلمٹ کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی۔

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ کراچی میں 60 فیصد حادثات موٹرسائیکل سواروں کے ہوتے ہیں اس لئے ہیلمٹ کا استعمال بہت ضروری ہے جب کہ موٹرسائیکل پر سواردونوں افراد کے لئے ہیلمٹ پہن کرسفرکرنا لازمی ہے اور یہ پابندی خواتین پر بھی عائد ہوگی۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ یکم جون سے جوبھی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے