پیپلز پارٹی مزدوروں محنت کشوں کی جماعت ہےکائرہ

بیرون ملک پاکستانیوں تک پاکستان کاپیغام پہنچانے کیلیے انگلش چینل ضروری ہے


APP October 13, 2012
بیرون ملک پاکستانیوں تک پاکستان کاپیغام پہنچانے کیلیے انگلش چینل ضروری ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی مزدوروں اور محنت کشوںکی جماعت ہے جس نے اپنے دور میں ہمیشہ مزدوروں کے مفاد میں اقدامات کیے۔

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں پی ٹی وی سینٹرل ایمپلائزیونین مشعل گروپ اتحاد یونین پنجاب اور سندھ یونین کے وفودسے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آتی ہے وہ نہ صرف ریاست کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرتی ہے بلکہ مزدور اورمحنت کش کے مسائل بھی حل کرانے کیلئے عملی اقدامات کرتی ہے۔

پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت نے گزشتہ ادوارمیں رکھے گئے عارضی ملازمین کوملازمتوں پر مستقل کیااورتنخواہوں میںکئی گنا اضافہ کیا۔انہوں نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانی ملک کااہم اثاثہ ہیں انکی نئی نسل کے ابلاغ کاذریعہ انگریزی زبان ہے ان تک پاکستان کا پیغام پہنچانے کیلئے انگلش چینل کاقیام ازحدضروری ہے۔ انہوں نے پی ٹی وی کی بہترکارکردگی اورسپورٹس چینل کی کامیابی پرایم ڈی یوسف بیگ کی کارکردگی کو سراہا۔