فواد عالم کا رنویر کپور جیسے ہیئر اسٹائل سے دل بھر گیا نیا انداز اپنا لیا

بھارتی فلم ’’رام لیلا‘‘ میں رنویر کپور کے اسٹائل سے متاثر ہو کر فواد نے ویسا ہی انداز اپنا لیا تھا


Sports Desk June 01, 2015
بھارتی فلم ’’رام لیلا‘‘ میں رنویر کپور کے اسٹائل سے متاثر ہو کر فواد نے ویسا ہی انداز اپنا لیا تھا۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR/ KARACHI: قومی اے کرکٹ ٹیم کے کپتان فواد عالم کا بھارتی اداکار رنویر کپور جیسے ہیئر اسٹائل سے دل بھر گیا، سری لنکا سے واپسی پر انہوں نے اپنے ہیئر اسٹائلسٹ رشید اے ون کی مدد سے نیا انداز اپنا لیا۔

فواد نے اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں، یاد رہے کہ بھارتی فلم ''رام لیلا'' میں رنویر کپور کے اسٹائل سے متاثر ہو کر فواد نے ویسا ہی انداز اپنا لیا تھا۔ دریں اثنا فواد عالم نے دورہ سری لنکا کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کا عزم ظاہر کیا ہے، انہیں اے ٹیم کی جانب سے شاندار کارکردگی کے باوجود زمبابوے سے ہوم سیریز میں نظر انداز کیا گیا تھا، مگر وہ پُراعتماد ہیں کہ آئی لینڈ میں کھیلنے کا حالیہ تجربہ انہیں کولمبو جانے کا پروانہ ضرور دلا دے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں