ذاتی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کے لیے دھونی کو 80 کروڑ ملیں گے

دھونی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں تاہم وہ ون ڈے اور ٹی 20 میں بلوشرٹس کی نمائندگی جاری رکھے ہوئے ہیں


Sports Desk June 01, 2015
دھونی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں تاہم وہ ون ڈے اور ٹی 20 میں بلوشرٹس کی نمائندگی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فوٹو : فائل

بھارتی کرکٹ کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے اپنی زندگی پر بنائی جانیو الی فلم کی رائلٹی کی مد میں 80 کروڑ روپے طلب کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس رقم میں معاملات طے پاجانے کے بعد دھونی کو 20 کروڑ روپے ادا کردیے گئے ہیں، اس کے علاوہ دھونی فلم کی آمدنی سے ہونے والے منافع میں بھی حصہ پائیں گے، تاہم اس کی فریقین نے کوئی تصدیق نہیں کی ہے، دھونی پر فلم بنانے کے رائٹس فاکس اسٹار اسٹوڈیو نے حاصل کیے ہیں اور فلم کو بھارتی ہدایت کار نیرج پانڈے بنارہے ہیں، جس میں ششانت سنگھ راجپوت مرکزی کردار نبھارہے ہیں، ابھی تک فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیاگیا ہے تاہم اس کے پوسٹر جاری کیے جاچکے ہیں، دھونی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں تاہم وہ ون ڈے اور ٹی 20 میں بلوشرٹس کی نمائندگی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں