ذوالفقارمرزا کی باہر جانے سے متعلق درخواست کی فوری سماعت مسترد

سماعت کیلیے10جون کی تاریخ برقرار،درخواست فوری نوعیت کی ہے سناجائے، درخواست گزار


Staff Reporter June 09, 2015
سماعت کیلیے10جون کی تاریخ برقرار،درخواست فوری نوعیت کی ہے سناجائے، درخواست گزار فوٹو: فائل

لاہور: کراچی انسداددہشت گردی کی عدالت نے سابق صوبائی وزیرداخلہ ذوالفقارمرزاکی بیرون ملک جانے سے متعلق درخواست کی فوری سماعت مسترد کردی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ذوالفقارمرزاکی جانب سے درخواست دائرکی گئی تھی کہ ان کی اہلیہ کو ڈاکٹرنے بیرون ملک علاج کا مشورہ دیا اوراس سلسلے میں وہ بیرون ملک جانا چاہتے ہیں لہٰذا ان کوبیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے جس پرعدالت نے سماعت کیلیے10 جون کی تاریخ مقررکی تھی جس پرذوالفقارمرزاکی جانب سے درخواست دائرکی گئی تھی ان کہ درخواست فوری نوعیت کی ہے لہٰذا اسے فوری سنا جائے۔

عدالت نے ذوالقفارمرزاکی درخواست مستردکرتے ہوئے سماعت کیلیے10جون کی تاریخ برقرار رکھی ہے۔ واضح رہے کہ ذوالفقارمرزا پردرخشاں تھانے میں مقدمہ درج ہے جوکہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر3 میں زیرسماعت ہے۔

این این آئی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پیرکوعدالتی گھیرائو پر توہین عدالت کے معاملے کی سماعت کے بعد کمرہ عدالت کے باہر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل قاضی بشیرشیخ اور سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ ذوالفقار مرزا نے قاضی بشیرشیخ کا گریبان پکڑلیا جنھوں نے واقعے کی اطلاع عدالت کو دی ۔ عدالت نے قاضی بشیرشیخ کو واقعے سے متعلق حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔