لاہورمیں کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے دو قیدی پراسرارطورپر ہلاک

امانت نامی قیدی ایڈز اور شوگر جبکہ علی شیر جگر کے عارضے میں مبتلا تھا، جیل حکام


ویب ڈیسک June 10, 2015
دونوں قیدیوں کو رواں ماہ کے آخر میں پھانسی دی جانی تھی، فوٹو: فائل

کوٹ لکھپت جیل میں قید سزائے موت کے منتظر 2 قیدی پر اسرار طور پر ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورمیں کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے دو قیدیوں عابد اور علی شیر کو رواں ماں کے آخرمیں پھانسی دی جانی تھی تاہم وہ آج پر اسرار طور پر ہلاک ہوگئے۔

جیل حکام کے مطابق امانت نامی قیدی ایڈز اور شوگر جبکہ علی شیر جگر کے عارضے میں مبتلا تھا ۔ دونوں قیدیوں کا ہر ممکن علاج معالجہ کرایا جارہا تھا، لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے بجھوا دی گئیں ہیں،جس کے بعد حتمی طورپربتایا جا ئے گا کہ دونوں قیدیوں کی موت کی وجوہات کا تعین ہوسکے گا۔

مقبول خبریں