ملالہ کو بیرون ملک منتقل کرنے کا فیصلہ آج کیا جائےگا آئی سی پی آر

ابتدائی طور پر ملالہ کو یو اے ای لے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا، ذرائع


ویب ڈیسک October 14, 2012
ابتدائی طور پر ملالہ کو یو اے ای لے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا، ذرائع۔ فوٹو راشد اجمیری

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کو وینٹی لیٹر سے ہٹانے، بے ہوشی کی ادویات نہ دینے اور علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے کا فیصلہ آج کیا جائےگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملالہ کو ابھی تک بیرون ملک منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، ممکنہ طور پر دوبئی منتقل کرنے کیلیے ائیرایمبولینس آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اے ایف آئی سی میں زیرعلاج ملالہ کی حالت اب قدرے بہتر ہے اور وہ اپنے جسم کو حرکت بھی دے رہی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں ملالہ یوسفزئی کو وینٹی لیٹر سے ہٹانے، بے ہوشی کی ادویات نہ دینے اور علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنےکافیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر ملالہ کو یو اے ای لے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا، تاہم حتمی فیصلہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے