میٹرو بس سروس عوام کیلئے پہلے 4 ہفتے فری ہوگی شہباز شریف

منصوبے پر تیزرفتاری سے کام کویقینی بنایا جائےگا، شہباز شریف


ویب ڈیسک October 14, 2012
منصوبے پر تیزرفتاری سے کام کویقینی بنایا جائےگا، شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ میٹرو بس سروس عوام کے لئے پہلے 4 ہفتے فری ہوگی۔

شہباز شریف نے میٹرو بس پراجیکٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ میٹرو بس پراجیکٹ جلد مکمل کرکے عوام کے لئے کھول دیا جائےگا جس کا کرایہ عام آدمی کی پہنچ میں ہوگا اور عوام کی مشکل جلد سہولت میں بدل جائیں گی۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ منصوبے پر تیزرفتاری سے کام کویقینی بنایا جائےگا، انہوں نے منصوبے کی زد میں آنے والے پلاٹ کے مالک کو 24 گھنٹے میں معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں