سنی اتحاد کونسل کا کراچی سے راولپنڈی ٹرین مارچ

گستاخانہ فلمیں ، خاکے اور دیگر توہین امیز مواد کی اشاعت پر پابندیاں لگائی جائیں، صاحبزادہ فضل کریم


ویب ڈیسک October 14, 2012
گستاخانہ فلمیں ، خاکے اور دیگر توہین امیز مواد کی اشاعت پر پابندیاں لگائی جائیں، صاحبزادہ فضل کریم فوٹو فائل

سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت ٹرین مارچ کا آغاز آج شام کراچی سے کیا جائے گا۔

ٹرین مارچ کی قیادت سنی اتحاد کونسل کے چیئر مین صاحبزادہ فضل کریم کریں گے ، سنی اتحاد کونسل کے رہنما حاجی حنیف طیب نےکہاکہ سرکار دو عالم ﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ عوام ٹرین مارچ میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں، دنیا پر واضح کردیا جائے کہ امن کیلئے ضروری ہے کہ گستاخانہ فلمیں ، خاکے اور دیگر توہین امیز مواد کی اشاعت پر پابندیاں لگائی جائیں اور اس عمل کو ناقابل معافی جرم قرار دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ٹرین مارچ کراچی سے راولپنڈی جائے گا، کراچی سے تیز گام ایکسپریس اور عوام ایکسپریس کے ذریعے ہزاروں افراد کاقافلہ روانہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں