بجلی بلوں میں ’’گیس انفرااسٹرکچر‘‘ سرچارج لگانے کے لیے نیپرا کو درخواست

’’گیس انفرااسٹرکچر‘‘سرچارج کو مستقل ٹیرف کا حصہ بنایا جائے،تقسیم کارکمپنیوں کا موقف


INP June 15, 2015
’’گیس انفرااسٹرکچر‘‘سرچارج کو مستقل ٹیرف کا حصہ بنایا جائے،تقسیم کارکمپنیوں کا موقف۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کے لیے ''گیس انفرااسٹرکچر'' سرچارج لگانے کے لیے نیپرا کو باقاعدہ درخواست دیدی۔

بجلی کی قیمتوں میں ایک سے2روپے اضافے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ 18جون کوکیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں ''گیس انفرااسٹرکچر'' سرچارج لگانے کے لیے نیپرا کو باقاعدہ درخواست دیدی ہے اور یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ اس کو مستقل ٹیرف کا حصہ بھی بنایا جائے تاہم اس حوالے سے نیپرا حتمی فیصلہ 18جون کا اپنے اجلاس میں کرے گا۔