شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ آسان نہیں ہے گورنر خیبر پختونخوا

دہشت گردوں کے خلاف پشاور سے کراچی تک پوری قوم متحد ہے، گورنر خیبر پختونخوا


ویب ڈیسک October 14, 2012
دہشت گردوں کے خلاف پشاور سے کراچی تک پوری قوم متحد ہے، گورنر خیبر پختونخوا فوٹو: فائل

گورنر خیبر پختونخوا بیریسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ آسان نہیں ہے۔

درہ آدم خیل بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسعود کوثر نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی پر حملے سے قوم نے دہشت گردوں کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے اور ان کے خلاف پشاور سے کراچی تک پوری قوم متحد ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ کوئی زبانی جمع خرچ نہیں ہے اور فیصلہ عسکری اور سیاسی قیادت مشاورت سے کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں