روزے دارافطارمیں بیسن کے استعمال سے اجتناب کریں

شدید گرمی میں بیسن ڈائریا کا باعث بن رہا ہے، پھل اور ٹھنڈے مشروبات استعمال کریں، ماہرین


Staff Reporter June 22, 2015
پھل اور ٹھنڈے مشروبات استعمال کریں، ماہرین۔ فوٹو: فائل

لاہور: ماہرین طب نے کہا ہے کہ شدید گرم موسم میں افطار کے اوقات میں پکوڑے کھانے سے اجتناب کریں۔

بازار میں فروخت ہونے والے پکوڑے شدید ڈائریاکا باعث بن رہے ہیں، جناح اسپتال سمیت مختلف اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے ساتھ آنے والے مریضوں کو شدید نوعیت کا ڈائریا کا مرض بھی لاحق ہے۔ جناح اسپتال کے ماہرین نے عوام سے کہا ہے کہ وہ افطار کے وقت پھل اور گھر کی تیار کی جانے والی چاٹ اورگھر کے مشروبات استعمال کریں۔ ٹھیلوں پر فورخت ہونے والی بازار کی چاٹ، بیسن کے پکوڑے اس موسم میں انتہائی مضرصحت ہیں،ان ماہرین کا کہنا تھاکہ سحری میں صرف دہی کا استعمال کریں۔