ملک کےمختلف شہروں میں بارش سوات میں برف باری

پنجاب کےمختلف علاقوں کےعلاوہ ہزارہ،پشاور،بنوں ڈویژن اورکشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔


ویب ڈیسک October 15, 2012
لاہوراور اس کے اردگرد کے مختلف اضلاع میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

BIRMINGHAM:

ملک کےٕمختلف علاقوں میں موسم سرماکی پہلی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور بالائی علاقوں میں برفباری سےمختلف مقامات پر راستے بھی بند ہوگئے۔


لاہور سمیت پنجاب مختلف اضلاع گوجرانوالہ، فاروق آباد، ننکانہ صاحب، مانانوالا ، بچیکی اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔


پشاور میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، راولپنڈی اوراسلام آباد میں بھی بارش کاسلسلہ کافی دیر تک جاری رہا، سوات، چترال، کالام، اتروڑ، تورکہو، موڑکہو اورگرم چشمہ میں رات گئے برفباری ہوئی، برفباری سے پاک افغان سرحدی علاقوں میں کئی راستے بند ہوگئے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم پنجاب کے مختلف علاقوں کے علاوہ ہزارہ ، مالاکنڈ ، پشاور ، کوہاٹ ، بنوں ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں