روسی صدر ولادی میر پوتن کی عوامی مقبولیت میں ریکارڈ اضافہ

روس کے65 فیصد شہریوں نے حکومت کی کارکردگی پر اطمینان اور37فیصد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، سروے


APP June 26, 2015
روس کے65 فیصد شہریوں نے حکومت کی کارکردگی پر اطمینان اور37فیصد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، سروے۔ فوٹو: فائل

روس میں ہونے والے حالیہ سروے کے مطابق89 فیصد روسی شہری بحیثیت صدر ولادی میر پوتن کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

مبصرین کے نزدیک یہ ریکارڈ تعداد ہے،10فیصد باشندوں نے صدر کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، سروے کے مطابق روس کے65 فیصد شہریوں نے حکومت کی کارکردگی پر اطمینان اور37فیصد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔