کراچیلی مارکیٹ میں دکان پردستی بم حملہ4افرادزخمی

پولیس اوربم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرتحقیقات شروع کردی ہے۔


ویب ڈیسک October 15, 2012
پولیس اوربم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرتحقیقات شروع کردی ہے۔ فوٹو فائل

لی مارکیٹ میں دکان پر دستی بم حملے سے 4افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موٹرسائیکل پرسوار 2 نامعلوم افراد نے لی مارکیٹ میں واقع آٹو پارٹس کی دکان پردستی بم پھینکا جس کے ننیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس اوربم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پرپہنچ گیا اورشواہد اکٹھا کرکے ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں