بالی ووڈ کی وہ ادکارائیں جواپنے عروج پر ہی کہیں لاپتا ہوگئیں

بعض اداکاراؤں کیریئر آغاز میں انتہائی شاندار رہا تاہم بعد میں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا


ویب ڈیسک June 27, 2015
بعض اداکاراؤں کیریئر آغاز میں انتہائی شاندار رہا تاہم بعد میں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

بالی ووڈ کی چمکتی دمکتی دنیا میں ہر فلم میں نئے نئے چہرے متعارف ہوتے ہیں لیکن چند ہی اداکار یا اداکارائیں انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو پاتے ہیں جب کہ بعض اچانک ہی پردے سے غائب ہوجاتے ہیں جن میں سے بعض اداکارائیں ایسی ہیں جنہیں شہرت تو خوب ملی لیکن وہ اپنے باہم عروج پر ہی کہیں گم ہوکر رہ گئیں۔

منداکنی

https://img.express.pk/media/images/mandakni/mandakni.webp

نیلی آنکھوں والی بالی ووڈ اداکارہ منداکنی نے 1985 میں ریلیز ہونے والی فلم ''رام تیری گنگامیلی'' سے شہرت حاصل کی اورپہلی ہی فلم سے بھارتی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ان کا شمار ہونے لگا۔ منداکنی کی اس دھماکا خیز انٹری کے بعد کوئی بھی فلم باکس آفس پر کامیابی حاصل نہیں کرسکی تاہم وہ 1996 تک فلمی دنیا سے وابستہ رہیں لیکن بعد ازاں انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے تعلقات کی بنا پران کا فلمی کیرئیر تاریک ہوگیا ۔

کمی کاٹکر

https://img.express.pk/media/images/kimi-kater/kimi-kater.webp

بالی ووڈ اداکارہ کمی کاٹکر اپنے زمانے کی پر کشش ترین اداکارہ سمجھی جاتی تھیں انہوں نے 1985 میں فلم ''پتھر دل'' سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور کم وقت میں ہی بالی ووڈ کے نامی گرامی اسٹارز کے ساتھ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں امیتابھ بچن بھی شامل ہیں جب کہ ان کے فلمی کیرئیر کی آخری 1992 میں ریلیز ہونے والی فلم ''حملہ''ثابت ہوئی۔ اداکارہ کمی کاٹکر نے فلمساز اور فوٹو گرافر شانتو شیروئے سے شادی کے بعد فلمی صنعت سے علیحدگی اختیار کرلی۔

ممتا کلکرانی

https://img.express.pk/media/images/mumtaaa/mumtaaa.webp

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ممتاکلکرانی نے کم وقت میں خوب شہرت پائی اور انہیں 90 کی دہائی کی کامیاب اداکارہ سمجھا جاتا تھا وہ کم عمری میں ہی بالی ووڈ کا حصہ بن گئیں تھیں تاہم اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز سیف علی خان کے ہمراہ 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم ''عاشق آوارہ '' سے کیا جب کہ انہوں نے شہرت فلم ''کرن ارجن '' سے حاصل کی۔ ممتا کلکرانی کا شمار ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ کے حکمران خانز شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے ہمراہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں تاہم 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ''کبھی تم کبھی ہم''ان کی آخری فلم ثابت ہوئی اور پھر وہ کہیں غائب ہوگئیں اور ان کے بارے میں آخری خبرایک انڈر ورلڈ ڈان سے تعلق کی سامنے آئی۔

میناکشی شیشادری

https://img.express.pk/media/images/menakshi/menakshi.webp

اداکارہ شیشادری نے 17 سال کی عمر میں ہی مس انڈیا کا اعزاز اپنے نام کیا جب کہ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1983 میں ریلیز ہونے والی فلم '' پینٹربابو''سے کیا جو باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی تاہم فلمساز سبھاش گھائے کی 1983 میں ہی ریلیزہونے والی فلم ''ہیرو'' سے بے پناہ شہرت ملی ۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی ایوارڈ اپنے نام کیے جب کہ 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم ''گھاتک'' ان کی آخری فلم ثابت ہوئی اور امریکی بینکر ہریش میسور سے شادی کے بعد فلمی دنیا کو خیر باد کہتے ہوئے امریکا میں مستقل سکونت اختیار کرلی ۔

بھاگیہ شری

https://img.express.pk/media/images/bhagya-shri/bhagya-shri.webp

بالی ووڈ کی اداکارہ بھاگیہ شری نے بھارتی فلمی نگری میں دھماکے دار انٹری سلمان خان کے ساتھ فلم ''میں نے پیارکیا' 'سے ڈالی اورشہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں تاہم ان کی شہرت زیادہ عرصے قائم نہ رہ سکی اور کئی فلاپ فلموں نے بالی ووڈ میں ان کے مستقبل کو تاریک کردیا ۔ فلمی دنیا میں ناکامی کے بعد انہوں نے چھوٹی اسکرین پر قسمت آزامائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ۔

عائشہ جھلکا

https://img.express.pk/media/images/ayesha/ayesha.webp

بالی ووڈ کی پر کشش اداکارہ عائشہ جھلکا نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1983 میں ریلیز ہونے والی فلم '' کیسے کیسے لوگ'' سے کیا انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں عامر خان کی فلم '' جو جیتا وہ سکندر'' اور اکشے کمار کی فلم '' کھلاڑی'' بھی شامل ہیں ان فلموں کے ذریعے انہیں بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔ اداکارہ عائشہ نے علاقائی فلموں میں کارکردگی کے جوہر دکھائے ہیں تاہم انہوں نے کنسٹرکشن کے بزنس سے منسلک سمیر وسائی سے شادی کے بعد فلمی دنیا کو خیر باد کہہ دیا۔

فرح ناز

https://img.express.pk/media/images/farha/farha.webp

اداکارہ فرح ناز بالی ووڈ کی نامور اداکارہ تبو کی بہن ہیں جب کہ انہوں نے 1985 میں ریلیز ہونے والی فلم ''فاصلے'' سے اپنے فلمی کیرئیر کاآغاز کیا۔ اداکارہ فرح بھی ان چند اداکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے ہندی سنیما کے تمام اہم اداکاروں کے ساتھ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ انہوں نے 80 اور 90 کی دہائی میں بالی ووڈ پر راج کیا تاہم 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ''شکار''ان کی آخری فلم ثابت ہوئی۔ فرح ناز نے اداکار وندودارا سنگھ سے شادی کی مگر بعد میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

گریسی سنگھ

https://img.express.pk/media/images/gracy/gracy.webp

اداکارہ گریسی سنگھ نے بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ''لگان''سے شہرت حاصل کی اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ اداکارہ گریسی نے اس کے بعد ایک اور بلاک بسٹر فلم'' منا بھائی ایم بی بی ایس'' میں اداکاری کے جوہر دکھائے جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تاہم ا س کے بعد ان کی کوئی فلم خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی اور اداکارہ نے علاقائی فلموں میں قسمت آزمائی شروع کردی۔

مقبول خبریں