شہبازشریف نے قوم پرستوں کے سرپرہاتھ رکھا ہوا ہے سید قائم علی شاہ

نیابلدیاتی نظام سندھ کے مفاد میں ہے، وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ


ویب ڈیسک October 15, 2012
وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی مقبول جماعت ہے اور ہم قربانیوں سے کبھی دریغ نہیں کرتے۔ فوٹو: شاہد علی/ ایکسپریس

KARACHI: وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سندھ کے قوم پرستوں کے سرپرہاتھ رکھا ہواہے۔

حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج جلسے میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اس بات کی تائید کردی کہ نیابلدیاتی نظام سندھ کے مفاد میں ہے۔

قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی مقبول جماعت ہے اور ہم قربانیوں سے کبھی دریغ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے قوم پرستوں کے سر پر ہاتھ رکھا ہوا ہے اور یہ جلسہ قوم پرست جماعتوں کے منہ پرایک طمانچہ ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سندھی عوام نے باہر سے آنے والی لیڈر شپ کونہ صرف مسترد کیا بلکہ بے نظیربھٹوشہید کے ہاتھوں کو ہمیشہ مضبوط کیا۔

جلسے سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے صدر کے خلاف سوئس حکام کو خط نہیں لکھا مگر آج یہ بات بھی ثابت ہوگئی کہ صدر کو دراصل آئین کے تحت استثنیٰ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کو مزید خود مختار کرنا چاہتی ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شہبازشریف نے پیپلزپارٹی کو علی بابا چالیس چورکہا۔ دراصل انہیں علم ہی نہیں کہ علی بابا ایک ایماندار شخص تھا جس نے چالیس چوروں کو پکڑا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے