لندن گھر میں آگ لگنے سے پاکستانی نژاد خاتون اور 4 بچے جاں بحق

حادثے میں خاتون کی 3 سال کی بیٹی ماہین اور شوہر ڈاکٹر عبد الشکور بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔


ویب ڈیسک October 15, 2012
حادثے میں خاتون کی 3 سال کی بیٹی ماہین اور شوہر ڈاکٹر عبد الشکور بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فوٹو: فیس بک

گھر میں آگ لگنے سے پاکستانی نژادخاتون اور ان کے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔


آگ لگنے کے واقعے میں کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈاکٹر صبا عثمانی، ان کی ایک بیٹی حرا اور 2 بیٹے صہیب اور رایان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرے بیٹے منیب نے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑدیا۔ حادثے میں خاتون کی 3 سال کی بیٹی ماہین اور شوہر ڈاکٹر عبد الشکور بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔


پولیس نے مکان میں آگ لگنے کے واقعے کو مشکوک قرار دے کر تحقیقات شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں