موجودہ حکومت 3 ماہ میں جاسکتی ہے شیخ رشید

پیپلزپارٹی سنگین بحران میں ہے اور اس سے نکلنے کیلیے اسے ایک بڑے انجن کی ضرورت ہے، شیخ رشید


INP June 29, 2015
پیپلزپارٹی سنگین بحران میں ہے اور اس سے نکلنے کیلیے اسے ایک بڑے انجن کی ضرورت ہے، شیخ رشید فوٹو: فائل

FAISALABAD: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے خیال میں موجودہ حکومت 2 سے 3 ماہ میں جا سکتی ہے، کچھ بڑا ہونیوالا ہے۔

اس مرتبہ فوج نہیں آئیگی بلکہ کوئی حادثہ ہوسکتا ہے۔ ایک انٹر ویو کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سنگین بحران میں ہے اور اس سے نکلنے کیلیے اسے ایک بڑے انجن کی ضرورت ہے، پیپلزپارٹی والوں کیلیے بلاول ایک امید ہیں اور انھیں خورشید شاہ کی جگہ اپوزیشن لیڈر کے طور پر پارلیمنٹ میں لانا ایک اچھا فیصلہ ہوگا۔