ایک ہاتھ میں آئسکریم پکڑے میکسویل نے دوسرے سے کیچ تھام لیا

باؤنڈری پر فیلڈنگ کے دوران جب گیند ان کی جانب آئی تو انھوں نے ایک ہاتھ سے ہی کیچ تھام لیا


Sports Desk July 02, 2015
باؤنڈری پر فیلڈنگ کے دوران جب گیند ان کی جانب آئی تو انھوں نے ایک ہاتھ سے ہی کیچ تھام لیا۔ فوٹو : فائل

انگلینڈ میں ایک چیریٹی میچ کے دوران آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل آئسکریم کے مزے بھی لیتے رہے۔

باؤنڈری پر فیلڈنگ کے دوران جب گیند ان کی جانب آئی تو انھوں نے ایک ہاتھ سے ہی کیچ تھام لیا،ان کے دوسرے ہاتھ میں آئسکریم تھی، اس پرفارمنس پر آؤٹ ہونے والے بیٹسمین ایڈ کلیٹن نے بھی داد دی۔یہ میچ یارکشائر اور ایک مقامی ویلج کلب بارڈسلیلی کے درمیان کھیلا گیا تھا۔