ومبلڈنکبوتروں کو بھگانے کیلیے عقاب کے مقابلے میں ڈرون لانے کی تجویز

گذشتہ سات برس سے ومبلڈن ایونٹ کے دوران کبوتروں کو کلب کورٹس سے دور رکھنے کا فریضہ روفس نامی عقاب انجام دے رہا ہے۔


Sports Desk July 02, 2015
گذشتہ سات برس سے ومبلڈن ایونٹ کے دوران کبوتروں کو آل انگلینڈ کلب کورٹس سے دور رکھنے کا فریضہ روفس نامی عقاب انجام دے رہا ہے۔ فوٹو : فائل

KARACHI: ومبلڈن میں کبوتروں کو بھگانے کیلیے عقاب کے مقابلے میں ڈرون لانے کی تجویز سامنے آگئی۔

اس سلسلے میں شرطیں لگانے والی ایک فرم نے50/1 کا دائو بھی آفر کردیا۔ گذشتہ سات برس سے ومبلڈن ایونٹ کے دوران کبوتروں کو آل انگلینڈ کلب کورٹس سے دور رکھنے کا فریضہ روفس نامی عقاب انجام دے رہا ہے۔ اس کی مالکہ اموگن ڈیویس نے کہاکہ کوئی مشین کبھی ایک عقاب کا مقابلہ نہیں کرسکتی، انھوں نے کہاکہ ڈرون صرف کورٹس کے اوپر اڑ سکتا ہے، اس سے جلد ہی کبوتر مانوس ہوجائیں گے جبکہ عقاب ایک شکاری پرندہ اور دوسرے اس سے ڈرتے ہیں۔