بورڈ یکم جولائی سے کھلاڑیوں کو 1سال کے لیے نئے کنٹریکٹس دے گا

ہم نے گذشتہ 6 ماہ کا سینٹرل کنٹریکٹ پلیئرز کو دے دیا،بورڈ آفیشل


Sports Desk July 05, 2015
ہم نے گذشتہ 6 ماہ کا سینٹرل کنٹریکٹ پلیئرز کو دے دیا،بورڈ آفیشل۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ایک سال کیلیے نئے کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ کرلیا،اسکی مدت یکم جولائی 2015 سے 30 جون 2016 تک ہوگی۔

اس سے قبل جنوری سے دسمبر تک کی مدت کیلیے کنٹریکٹ دیے جاتے تھے۔ بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ ہم نے گذشتہ 6 ماہ کا سینٹرل کنٹریکٹ پلیئرز کو دے دیا، جس پر سری لنکا روانگی سے قبل سب نے دستخط کرلیے تھے، اب ایک سال کا کنٹریکٹ دیا جائیگا۔