وزیراعلیٰ سندھ کا چوہدری نثار کو فون ایف آئی اے کے اضافی اختیارات صوبے پر حملہ ہے قائم علی شاہ

اگر كوئی بڑا كیس ہے تو تعاون کریں گے تاہم پہلے صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ


ویب ڈیسک July 06, 2015
صوبے کی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی، چوہدری نثار کی یقین دہانی، فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کو ٹیلی کرکے صوبے میں نیب اور ایف آئی اے کی کارروائیوں پر احتجاج کیا۔

https://img.express.pk/media/images/q46/q46.webp

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کو فون کیا جس میں سندھ میں نیب اور ایف آئی اے کی کارروائیوں پر احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے میں اساتذہ اور كلركوں كے خلاف بھی ایف آئی اے اور نیب كی كارروائیاں جاری ہیں جب كہ صوبہ میں اس كام كے لئے چیف منسٹر انسپیكشن ٹیم اور محكمہ اینٹی كرپشن موجود ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q56/q56.webp

وزیر اعلیٰ سندھ نے كہا كہ نیب اور ایف آئی كی كارروائیاں صوبائی خودمختاری میں كھلی مداخلت ہیں، اگر كوئی بڑا كیس ہے تو حكومت سندھ تعاون کرے گی تاہم سندھ حكومت كو پہلے اس سلسلے میں اعتماد میں لیا جائے جب کہ چوہدری نثار نے وزیر اعلیٰ سندھ كو ان كے تحفظات دور كرنے كی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبے کی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

https://img.express.pk/media/images/q66/q66.webp

https://img.express.pk/media/images/karachi-terror/karachi-terror.webp

اس سے قبل کراچی میں ایف پی سی سی آئی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی بحالی کا مسئلہ صدیوں پرانا ہے تاہم صوبائی حکومت کی اولین ترجیح کراچی سمیت صوبے بھر میں امن وامان کی بحالی ہے، کراچی مین زیادہ تر جھگڑے زمین کے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ہمارے لئے عزت کے لائق ہیں، جب ان کا فون آیا تو اہم اجلاس میں تھا، میٹنگ چھوڑ کر الطاف بھائی کا فون سنا لیکن اس وقت وہ بہت غصے میں تھے، انھوں نے پہلا سوال کیا کہ آپ کہاں کے ہیں، میں نے کہا کہ پاکستان اور سندھ کا شہری ہوں۔ پھر الطاف بھائی نے پوچھا کہ میں کہاں کا ہوں تو میں نے جواب دیا کہ آپ بھی پاکستان اور سندھ کے شہری ہیں، الطاف بھائی نے پوچھا کہ سندھ میں کیا ہو رہا ہے تو میں نے جواب دیا کہ آپ کو پتہ نہیں ہے کہ سندھ میں کیا ہو رہا ہے، جو کچھ سندھ میں ہو رہا ہے وہ پاکستان کا حصہ ہے، آپ کو کس چیز پر اعتراض ہے، اس پر انھوں نے غصے میں آکر فون بند کردیا، اگر میں نے فون نہ سننا ہوتا تو کہہ دیتا کہ میں میٹنگ میں ہوں۔

https://img.express.pk/media/images/q76/q76.webp

https://img.express.pk/media/images/rangers/rangers.webp

قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ قانون کے تحت رینجرز کو پولیس کی مدد کیلیے بلایا گیا ہے، پولیس کے ساتھ رینجرز بھی امن کی بحالی کیلئے مثبت کردار ادا کر رہی ہے، صوبہ میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے۔ وفاق کی جانب سے سندھ میں ایف آئی اے کو اختیارات دینا صوبے پر حملہ اور زیادتی ہے، ایف آئی اے کے اختیارات کے خلاف عدالت جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q84/q84.webp

https://img.express.pk/media/images/water/water.webp

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل ہر ممکن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کریں گے، شہر میں امن آئے گا تو صنعتکار خود شہر میں آئے گا۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ پرانا ہے، شہر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، بہت جلد اس پر قابو پالیں گے۔