بارکوڈکے بغیرٹیکس دہندگان کونوٹس جاری کرنے پرپابندی عائد

آئی ٹی سسٹم اپ گریڈکیے بغیرنوٹس جاری کرناناممکن کیونکہ کوڈاین ٹی این سے جنریٹ ہوتاہے


Irshad Ansari July 07, 2015
آئی ٹی سسٹم اپ گریڈکیے بغیرنوٹس جاری کرناناممکن کیونکہ کوڈاین ٹی این سے جنریٹ ہوتاہے۔ فوٹو : فائل

فیڈرل بورڈآف ریونیوکے ماتحت اداروں نے آئی ٹی سسٹم اپ گریڈکیے بغیر ٹیکس دہندگان کو بار کوڈ کیساتھ نوٹس جاری کرنے کے فیصلہ پر عملدرآمدناممکن قراردیدیا۔

ذرائع نے بتایاکہ ایف بی آرنے ممبرانفارمیشن ٹیکنالوجی کی تجویز پرسسٹم جنریٹڈبارکوڈکے بغیرٹیکس دہندگان کونوٹس جاری کرنے پرپابندی عائدکردی اورماتحت اداروں کوہدایات بھی جاری کردیں، ذرائع کا کہناہے کہ فیلڈفارمشنزکوہدایات جاری ہوتے ہی ردعمل آناشروع ہوگیااوراس بارے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کی جانب سے بھی ایف بی آرکولیٹرلکھاگیاجس میں کہا گیا کہ سسٹم کے ذریعے بار کوڈ جنریٹ کرنے کیلیے این ٹی این کا ہونا ضروری ہے۔

ایف بی آرکی جانب سے جوپابندی عائد کی گئی اس پراس حدتک عملدرآمدہوسکتاہے کہ رجسٹرڈٹیکس دہندہ واین ٹی این نمبررکھنے والوں کوبارکوڈکیساتھ نوٹس جاری کیے جائیں مگرجن کے پاس این ٹی این نمبر نہیں انھیں بار کوڈ کیساتھ نوٹس جاری نہیں ہوسکتاکیونکہ سسٹم صرف این ٹی این بنیادپربارکوڈجنریٹ کرتاہے ، ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس ان لینڈریونیوکی جانب سے ایف بی آرسے کہاگیاہے کہ مسئلے کاحل نکالاجائے کیونکہ سسٹم جس کابارکوڈجنریٹ ہی نہیں کرسکتا تو اسے کیسے نوٹس جاری کیاجاسکتاہے۔