نوابشاہ مورو بائی پاس پر ٹریفک حادثہ 4 خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق 20 زخمی

زخمی مسافروں کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔


ویب ڈیسک October 16, 2012
زخمی مسافروں کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ فوٹو فائل

KARACHI: مورو بائی پاس پر کراچی سے پنجاب جانے والی کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

نوابشاہ سے 70 کلو میٹر دور شاہ پور جہانیاں کے نزدیک قومی شاہراہ پر کراچی سے پنجاب جانے والی کوچ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 9 مسافر موقع پر ہی جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد میں 60 سالہ کوچ ڈرائیور محمد عیسیٰ بھی شامل ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر شاہ پور جہانیاں مورو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی مسافروں کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔