وزیراعظم کا عیدالفطر پر ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم

بجلی پیداکرنیوالی کمپنیزکواضافی تیل وگیس دینے کیلیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔


INP July 09, 2015
بجلی پیداکرنیوالی کمپنیزکواضافی تیل وگیس دینے کیلیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ فوٹو: فائل  

وزیراعظم نوازشریف نے وزارت پانی وبجلی کوعیدالفطر پر ملک بھرمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنیکاحکم دیتے ہوئے کہاہے کہ جمعۃ الوداع اورعیدالفطرکی تعطیلات میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔

اس حوالے سے وزارت پانی وبجلی نے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیزکوہدایات جاری کردی ہیں۔ وزارت پانی وبجلی کے بیان کے مطابق عیدالفطرکے موقع پر بجلی کی پیداوار بڑھانے اورلوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے یقینی بنانے کے لیے ڈیمزسے پانی کااخراج بڑھایا جائیگا۔ بجلی پیداکرنیوالی کمپنیزکواضافی تیل وگیس دینے کیلیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔