کوئٹہ انسداد پولیوٹیم پرنامعلوم افراد کی فائرنگایک اہلکارجاں بحق

کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس بھوسا منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی


ویب ڈیسک October 16, 2012
انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ دیگر عملے کے ارکان محفوظ رہے. فوٹو: فائل

ROME: انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکارعمران جاں بحق ہوگیا۔

مشرقی بائی پاس بھوسا منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار عمران زخمی ہوگیا جبکہ دیگر عملے کے ارکان محفوظ رہے۔ زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے چل بسا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے اوراس کے نتیجے میں ایک اہلکار کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت جاری کی ہے کہ پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں