رحمان ملک کا ملالہ یوسف زئی کے لئے ستارہ شجاعت کا اعلان

رحمان ملک کا ترجمان طالبان احسان اللہ احسان کو گرفتارکرنے والے کے لئے 10کروڑروپے انعام کا اعلان


ویب ڈیسک October 16, 2012
رحمان ملک کا طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کو گرفتارکرنے والے کے لئے 10کروڑروپے انعام کا اعلان ۔ فوٹو: اے ایف پی

AKRON, OHIO: وزیرداخلہ رحمان ملک نے ملالہ یوسف زئی کے لئے ستارہ شجاعت اورترجمان طالبان احسان اللہ احسان کو گرفتارکرنے والے کے لئے 10کروڑروپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

ملالہ یوسف زئی کے ساتھ فائرنگ سے زخمی ہونے والی طلبا کائنات کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن نہیں ہو رہا ہے اوراگرکوئی آپریشن ہوگا بھی تو اسے ملالہ یوسف زئی کے واقعے سے نہ جوڑا جائے۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکیم اللہ محسود اور ان کے ساتھی ہتھیار پھینک کر قوم سے معافی مانگیں تو انہیں معاف کردیں گے، رحمان ملک نے طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کو گرفتار کرنے والے کے لئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔

وزیرداخلہ نے کائنات کی عیادت کرنے کے بعد ملالہ یوسف زئی کے اسکول کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسکول انتظامیہ کومکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں