حکومت کووزیرستان میں آپریشن نہیں کرنے دیں گے چوہدری نثار

حکومت کی کہیں رٹ نظرنہیں آتی، چوہدری نثار


ویب ڈیسک October 16, 2012
چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ مولوی فضل اللہ افغانستان میں ہے جبکہ حکومت آپریشن وزیرستان میں کرنا چاہتی ہے جو کہ بلا جواز ہے۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ حکومت کو وزیرستان میں آپریشن نہیں کرنے دیں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ مولوی فضل اللہ افغانستان میں ہے جبکہ حکومت آپریشن وزیرستان میں کرنا چاہتی ہے۔ ایسی صورتحال میں حکومت کی جانب سے فوجی آپریشن بلا جواز ہو گا۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت کی کہیں رٹ نظرنہیں آتی اور یہی وجہ تھی کہ تحریک انصاف کی ریلی کو وزیرستان جانے نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اب اپنے آپ کوپہلے سے زیادہ غیرمحفوظ سمجھتے ہیں۔

چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے معاملے پر ایوان کی پیش کی گئی قراردادکی توہین کی اور قیمتیں مزید بڑھا دیں جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں