معظم علی کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا عدالت میں رینجرز کا بیان

رینجرزحکام نے 90روز کی نظربندی کے بعدعدالت کو مطلع کردیا


Staff Reporter July 14, 2015
رینجرزحکام نے 90روز کی نظربندی کے بعدعدالت کو مطلع کردیا فوٹو: فائل

معظم علی خان کوایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔

رینجرزحکام نے 90روز کی نظربندی کے بعدعدالت کو مطلع کردیا۔ پیرکو رینجرزحکام نے انسداددہشت گردی عدالت میں ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں مبینہ ملوث ملزم معظم علی خان کو تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کرنے سے متعلق رینجرزنے آگاہ کیاکہ ملزم کوتحقیقات کیلیے 13 اپریل کو 90روز کیلیے نظربند کیاتھا تاہم وفاقی حکومت کی ہدایت پر ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے لیے اسے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔

اس موقع پرسچل رینجرزکے سیکٹر کمانڈرکا خط بھی پیش کیاگیا جس میں کہاگیا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر ملزم سے تفتیش کے لیے ایف آئی اے کو27 جون کواین اوسی جاری کردیا گیاہے۔ واضح رہے کہ معظم علی خان کو رینجرزنے کراچی کے علاقے عزیزآباد سے گرفتار کیاتھا۔ ملزم پرعمران فاروق کے مبینہ قاتلوں کومالی اورلاجسٹک مددفراہم کرنے کاالزام ہے۔