ایران اور6 عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی پروگرام پر معاہدہ طے پاگیا

ویب ڈیسک  منگل 14 جولائی 2015

ویانا: ایران اور دنیا کی 6 عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی پروگرام پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/07/q70.jpg

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/07/Viyana-iran-talks.jpg

ویانا میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فریڈریکا موگارینی نے ایران کے 6 عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کے آخری اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں معاہدے کا باضابطہ اعلان کیا۔ معاہدے کے تحت اقوامِ متحدہ کے معائنہ کار جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ایران کی فوجی تنصیبات کے جائزے کا مطالبہ بھی کر سکیں گے جب کہ ایران کو اقوامِ متحدہ کے نگرانوں کی درخواست چیلنج کرنے کا حق حاصل ہوگا اور اس صورت میں فیصلہ ایران اور 6 عالمی طاقتوں کا ثالثی بورڈ کرے گا۔ معاہدے کے بعد ایران پر تمام قسم کی اقتصادی پابندیاں ختم ہوگئی ہیں۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/07/q119.jpg

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/07/jawad-zareef.jpg

اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ وہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے تمام قوتوں کے شکرگزار ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے۔ ہم ایک ایسے معاہدے پر پہنچ رہے ہیں جو بےعیب تو نہیں لیکن یہ وہ ہے جو ہم حاصل کر پائے اور یہ اہم کامیابی ہے۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/07/q214.jpg

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/07/obama.jpg

امریکی صدر براک اوباما نے ایران سے جوہری معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ ایٹمی ہتھیاروں کا پھیلاؤ روک دے گا،یہ معاہدہ بھروسے پر نہیں تصدیقی عمل پر طے کیا گیا ہے۔10 سال تک ایران میں یورینیئم کی افزودگی نہیں کی جائے گی، اس معاہدے سے ایران سے امریکا کے  تمام  اختلافات ختم نہیں ہوجائیں گے لیکن انہیں یقین ہے کہ اس سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی قومی سلامتی کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس معاہدے کے خلاف امریکی پارلیمنٹ میں کوئی اقدام کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اسے ویٹو کردیں گے۔

واضح رہے کہ عالمی طاقتیں گزشتہ 12 برسوں سے ایران کے ایٹمی پروگرام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتی رہی ہیں، جس کی وجہ سے ایران پر کئی اقتصادی پابندیاں بھی عائد ہیں۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/07/q313.jpg

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/07/Qazi-Khalil-Ullah2.jpg

دوسری جانب پاکستان نے ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے، دفتر خارجہ كے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں كہا گیا كہ پاكستان نے ہمیشہ یہ مؤقف اختیار كیا كہ ایران کے جوہری مسئلے كا بات چیت كے ذریعے پرامن حل نكلنا چاہیے کیونکہ كہ ایرانی جوہری معاملے سے متعلقہ اعتماد سازی كے اقدامات سے علاقائی امن وسلامتی پر اچھے اور مثبت اثرات پڑیں  گے۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/07/q413.jpg

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/07/sartaj.jpg

مطابق  قومی سلامتی و خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا کہ ایران پر اقتصادی پابندیوں کے خاتمے سے ایران کو علاقائی وعالمی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوگی جس سے پاکستان سمیت مختلف ممالک کو فائدہ ہوگا اور معاہدے سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل میں بھی مدد ملے گی۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/07/q513.jpg

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ایران میں پاکستانی مصنوعات کی بہت مانگ ہے لیکن ایران پر پابندیوں کے باعث ادائیگی کا طریقہ اس راہ میں رکاوٹ ہے تاہم اب اقتصادی پابندیوں کے خاتمے سے پاکستان اور ایران کی دو طرفہ تجارت میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔