ملک کاہردسواں فردہیپا ٹائٹس اے میں مبتلا ہےماہرین طب

 آلودہ پانی پینے سے ہیپاٹائٹس اے ہوتا ہے ، ملک کے50 فیصدبچے ہیپاٹائٹس کے مریض ہیں


Staff Reporter July 26, 2015
پاکستان میں ہیپاٹائٹس اے کا وائرس سب سے زیادہ بچوں کومتاثرکرتا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی سمیت صوبے میں مختلف اقسام کے ہیپاٹائٹس وائرس تیزی سے پھیل رہے ہیں، پاکستان میں ہیپاٹائٹس اے کا وائرس سب سے زیادہ بچوں کومتاثرکرتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق 50 فیصد بچے ہیپاٹائٹس اے وائرس سے متاثر ہیں، ہیپاٹائٹس اے وائرس پینے کے آلودہ پانی سے جنم لیتا ہے جبکہ بی اور سی کا وائرس غیر محفوظ انتقال خون سے لاحق ہوتا ہے، ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر دسواں فردہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہے، دنیا میں ہر سال ہیپا ٹائٹس اے سے 14 لاکھ افراد متاثر ہوتے ہیں۔

ہیپاٹائٹس اے آلودہ خوراک، پانی سے لاحق ہوتا ہے ،آلودہ پانی، صنعتی فضلہ، آلودہ ماحول اور غیر صحت مندکھانے پینے کی اشیاء کی وجہ سے ملک میں ہیپاٹائٹس اے کا مرض بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے جو صحت اور عوام کیلیے سنگین خطرہ ہے،کراچی میں خراب سیوریج نظام کی وجہ سے آلودہ پانی پینے کے پانی میں شامل ہوجاتا ہے،،ہیپاٹائٹس 'اے' کی علامات میں متلی، تھکاوٹ، بخار، پیلیا، پیٹ میں درد،وغیرہ شامل ہیں۔