ووٹرز ڈے مستقل پتے کے بجائے عارضی پتے پر ووٹ ڈالا جا سکے گا الیکشن کمیشن

چیف جسٹس نے 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کیا تو جواب میں ان کے ووٹ کے اندراج کی تصدیق ہوگئی۔


ویب ڈیسک October 17, 2012
چیف جسٹس نے 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کیا تو جواب میں ان کے ووٹ کے اندراج کی تصدیق ہوگئی۔ فوٹو: فائل

ووٹرز ڈے پر چیف جسٹس افتخار محمدچودھری کو الیکشن کمیشن حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مستقل پتے کے بجائے عارضی پتے پر ووٹ ڈالا جا سکے گا۔

الیکشن کمیشن حکام نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کوبریفنگ کے دوران بتایا کہ اب تمام شہری اپنے مستقل پتے کے بجائے عارضی پتے پر بھی ووٹ ڈال سکیں گے اس حوالہ سے الیکشن کمیشن کو درخواست دی جائے گی تاکہ مستقل پتے پردرج ووٹ ختم ہو جائے ۔ اس طریقہ کار سے شہریوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے آبائی علاقوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس موقع پر الیکشن کمیشن حکام نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ وہ ایس ایم ایس کے ذریعے اپنا ووٹ چیک کرسکتے ہیں جس پر چیف جسٹس نے 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کیا تو جواب میں ان کے ووٹ کے اندراج کی تصدیق ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں