متحدہ عرب امارات میں کبڈی پریمیر لیگ کرانے کا فیصلہ

کبڈی پریمئیر لیگ میں 8 ٹیموں کو شامل کیا جائے گا جبکہ میچز دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں ہوں گے۔


ویب ڈیسک October 17, 2012
کبڈی پریمئیر لیگ میں 8 ٹیموں کو شامل کیا جائے گا جبکہ میچز دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں ہوں گے ، فوٹو: فائل

کرکٹ کے بعد اب متحدہ عرب امارات میں کبڈی پریمئیر لیگ کرانےکافیصلہ کيا گیا ہے۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن اور ایشین کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور کا کہنا ہے کہ یہ مقابلے فروری 2013 میں ہوں گے۔کبڈی پریمئیر لیگ میں 8 ٹیموں کو شامل کیا جائے گا جبکہ یہ مقابلے دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں ہوں گے۔

رانا محمد سرور کے مطابق یواے ای میں پاکستان اور بھارت کےباشندےبڑی تعدادمیں مقیم ہیں اورامیدہے ان مقابلوں کودیکھنے کےلئےشائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرے گی۔

دوسری طرف پاکستان میں بھی ایشیا کپ کبڈی یکم نومبر سےلاہور میں شروع ہورہا ہے جس میں پاکستان،بھارت، ایران،افغانستان،نیپال اور انڈونیشیا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔