منظور احمد وٹو پیپلز پارٹی پنجاب کے نئے صدراور تنویر کائرہ جنرل سیکریٹری مقرر

منظور احمد وٹو اور تنویر اشرف کائرہ کو یہ مینڈیٹ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے پنجاب میں تنظیم سازی کریں.


ویب ڈیسک October 17, 2012
منظور احمد وٹو اور تنویر اشرف کائرہ کو یہ مینڈیٹ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے پنجاب میں تنظیم سازی کریں. فوٹو فائل

پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے امتیاز صفدر وڑائچ کو تبدیل کر کے منظور احمد وٹو کو پیپلز پارٹی پنجاب کا نیا صدر جبکہ تنویر اشرف کائرہ کو جنرل سیکریٹری مقررکردیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سینٹرل پنجاب میں امتیاز صفدروڑائچ کی پرفارمنس سے ناخوش تھی اور دن بہ دن ان کے خلاف شکایتیں موصول ہورہی تھیں کہ پارٹی کے اراکین کی ناراضگیوں میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے جس کی بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا۔


منظور احمد وٹو اور تنویر اشرف کائرہ کو یہ مینڈیٹ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے پنجاب میں تنظیم سازی کریں اور ایسے لوگوں کو سامنے لے کر آئیں جو آنے والے انتخابات میں پارٹی کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں