دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں پر سرکاری اداروں میں پابندی بلاجواز ہے الطاف حسین

اس طرح کی پابندی لگا کر محب وطن اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے سے الگ کیوں کیا جارہا ہے، الطاف حسین


ویب ڈیسک October 17, 2012
اس طرح کی پابندی لگا کر محب وطن اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے سے الگ کیوں کیا جارہا ہے، الطاف حسین فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سرکاری اداروں میں بھی دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں پر پابندی کا اطلاق کرنے کی کوششوں پر سخت تشویش کااظہارکیا ہے۔

لندن سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسی پابندی عائد کر کے پاکستان سے محبت کرنے والوں میں کمی کرنے اور پاکستان کو مکمل طور پر کمزور کرنے کی خفیہ سازشیں کی جارہی ہیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ دہری شہریت کے معاملے پر بعض سیاسی ومذہبی رہنماؤں نے اپنی تقاریر اور بیانات میں جو توہین آمیز الفاظ استعمال کئے اس نے سمندر پار رہنے والے لاکھوں پاکستانیوں کے دل پاش پاش کردیئے ہیں۔

ایم کیوایم کے قائد کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے بعد اب دیگر اداروں میں بھی دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کومقرر کرنے پر پابندی میری سمجھ سے باہر ہے۔ سمجھ نہیں آتا کہ اس طرح کی پابندی لگا کر محب وطن اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے سے الگ کیوں کیا جارہا ہے جبکہ یہ سمندر پار پاکستانی وطن کی محبت میں اربوں روپے کا سرمایہ پاکستان بھیجتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں