سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈہاک ججوں کو مستقل کردیا گیا

سندھ ہائیکورٹ کے ایڈہاک ججوں کو مستقل کرنے اور 10 نئے ججوں کی تقرری شامل تھی


Staff Reporter August 01, 2015
سندھ ہائیکورٹ کے ایڈہاک ججوں کو مستقل کرنے اور 10 نئے ججوں کی تقرری شامل تھی. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اجلاس سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوا۔

اجلاس کے ایجنڈے میں سندھ ہائیکورٹ کے ایڈہاک ججوں کو مستقل کرنے اور 10 نئے ججوں کی تقرری شامل تھی، اجلاس نے 6 ایڈہاک ججوں جسٹس نذر اکبر، جسٹس اشرف جہاں، جسٹس عبدالمالک گدی، جسٹس شاہنواز طارق، جسٹس جنید غفار اور جسٹس ظفر راجپوت کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسے اطمینان بخش قرار دیا اور انھیں مستقل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اپنی سفارشات ججوں کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی بھجوانے کا فیصلہ کیا جبکہ 10نئے ججوں کی تقرری کا معاملہ آئندہ اجلاس تک مؤخر کردیا گیا ۔