کراچی ریلوے پولیس اہلکاروں کی ایمانداری 4لاکھ کا سونا واپس کردیا

اہلکارسہیل یوسف اور رازیب خان کوکینٹ اسٹیشن کی پارکنگ سے بیگ ملا تھا


Staff Reporter August 03, 2015
اہلکارسہیل یوسف اور رازیب خان کوکینٹ اسٹیشن کی پارکنگ سے بیگ ملا تھا۔ فوٹو: آن لائن

ریلوے پولیس کراچی کے 2 اہلکاروں نے ایمانداری کی مثال قائم کردی،کراچی کینٹ سے ملنے والا سونا اس کے مالک تک پہنچا دیا۔

مسافر کامران اوران کی والدہ ہزارہ ایکسپریس سے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچے جہاں ان کا قیمتی بیگ پارکنگ ایریا میں گرگیا، اس بیگ کو2پولیس اہلکاروں سہیل یوسف اور رازیب خان نے اپنی تحویل میں لے لیاجس کے بعد ایس ایس پی پولیس ریلوے نے مسافروں کی کھوج لگائی اور انھیں ان کی امانت واپس لوٹانے کیلیے کینٹ اسٹیشن بلوایا،اس بیگ میں4 لاکھ روپے مالیت کا سونا تھا جو ان کو واپس کردیا گیا، ان مسافروں نے ریلوے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی ریلوے پولیس رابن یامین کا کہنا تھاکہ وہ آئی جیریلوے کو خط لکھ کر اہلکاروں سہیل یوسف اور رازیب خان کیلیے انعام کی سفارش کریں گے۔