سری لنکن پلیئر کے ایک اوور میں 6 چھکے

انگلینڈ کی ربلسڈیل لیگ میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے جناکا گونا رتنے نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑ دیے


Sports Desk August 05, 2015
انگلینڈ کی ربلسڈیل لیگ میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے جناکا گونا رتنے نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑ دیے فوٹو: فائل

انگلینڈ کی ربلسڈیل لیگ میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے جناکا گونا رتنے نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑ دیے۔

انھوں نے وانڈررز کے خلاف کلتھیروئے کی جانب سے آخری 6 بالز پر یہ کارنامہ انجام دیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران 4 بالز کھو بھی گئیں، مایوس بولر ایان برٹکلف تھے، اس کے باوجود انھوں نے 15 اوورز میں 80 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔ گونا رتنے نے ناٹ آؤٹ 79 رنز بنانے کے ساتھ 41 رنز کے عوض 8 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کی 54 رنز سے کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ناکام ٹیم کے برٹکلف کا کہنا ہے کہ دوسری گیند پر گونارتنے کو آؤٹ قرار دینا چاہیے تھا لیکن اسکوائر لیگ امپائر فرینک نیوبی کا کہنا تھا کہ گیند وکٹ کیپر سے ٹکرا کر اسٹمپ سے لگی تھی، ہمیں اس بات پر یقین نہیں ہے۔