ایٹمی اثاثوں کاتحفظ جوہری پالیسی کااہم مقصد ہے ڈی جی

جوانوں کوقومی اسٹرٹیجک اثاثوں کی سلامتی کی مقدس امانت سونپی گئی ہے


Numainda Express October 18, 2012
جوانوں کوقومی اسٹرٹیجک اثاثوں کی سلامتی کی مقدس امانت سونپی گئی ہے، فوٹو : آئی ایس پی آر ، فائل

ایئرفورس اسٹرٹیجک کمانڈکے ڈائریکٹرجنرل ایئروائس مارشل محمداشفاق آرائیں نے کہاہے کہ پاکستان کے جوہری اثاثوں کی سلامتی اورتحفظ پاکستان کی جوہری پالیسی کا ہمیشہ اہم مقصد رہی ہے اوررہے گی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق انھوںنے یہ بات بدھ کوایبٹ آبادمیںبلوچ رجمنٹل سینٹر میںاسٹرٹیجک پلانزڈویژن کے 500سیکیورٹی جوانوں کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے تربیت کے معیار اورجوانوںکے جذبے پر اطمینان کا اظہار کیا اور زوردیاکہ جوانوں کوقومی اسٹرٹیجک اثاثوں کی سلامتی کی مقدس امانت سونپی گئی ہے۔

انھوں نے خاص طور پرتربیت کے لیے فیکلٹی ارکان کی پیشہ ورانہ مہارت،لگن اورجذبے کوسراہا۔انھوںنے مختصر عرصے میںملک کی اسٹریٹجک تنصیبات کی سلامتی کے لیے اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کی سیکیورٹی ڈویژن کے گرانقدرکردارکواجاگر کیا۔