میسی کی غصے میں آکر مخالف کھلاڑی کو ٹکر مار کرگلا دبانے کی کوشش

میسی اور فرانسیسی کھلاڑی ماپاؤ ینگا مبیوا کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے بعد میسی مبیوا پر برس پڑے


ویب ڈیسک August 06, 2015
میسی اور فرانسیسی کھلاڑی ماپاؤ ینگا مبیوا کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے بعد میسی مبیوا پر برس پڑے، فوٹو ڈیلی میل

فٹبال کا کھیل ٹیکنیک کے ساتھ ساتھ زور اور طاقت کا کھیل بھی ہے لیکن کبھی کبھی اس جنونی کھیل میں کھلاڑی اپنے جذبات کو قابو میں نہیں رکھ پاتے اور نتائج کی پرواہ کیے بغیر طاقت کا استعمال کرلیتے ہیں اور ایسا ہی واقعے میں جدید دور کے مایہ ناز فٹبالر لیونل میسی اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور میچ کے دوران مخالف کھلاڑی کو ٹکر ماردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی لیونل میسی نے نو کیمپ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایک دوستانہ میچ میں بارسلونا کی جانب سے کھیلنے والے روما کے ایک دفاعی کھلاڑی کو ٹکر دے ماری۔ رپورٹ کے مطابق میچ کے دوران اچانک میسی اور فرانسیسی کھلاڑی ماپاؤ ینگا مبیوا کے درمیان ٹکر ہوگئی لیکن میسی اس ٹکر کے بعد مبیوا پر برس پڑے اور پہلے ان کو ٹکر ماری پھر دونوں میں گرما گرمی ہوگئی جس پر میسی نے میبوا کا گلا بھی دبانے کی بھی کوشش کی لیکن اس سے پہلے کے جھگڑا اور بڑھتا دیگر کھلاڑیوں نے بیچ میں آکر معاملہ رفع دفع کرا دیا۔

https://img.express.pk/media/images/messi/messi.webp

میچ کے بعد ہونے والی تحقیقات میں ریفری نے 28 سالہ فارورڈ میسی کو اس حرکت کا ذمہ دار قرار دیا جب کہ ینگا میبوا کو بھی اس واقعہ میں قصور وار ٹھہرایا گیا تاہم ابھی ان کھلاڑیوں کو کوئی سزا تجویز نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فرانس کے فارورڈ اور عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی زیڈان نے ورلڈ کپ 2006 کے فائنل میں اطالوی کھلاڑی مارکو میٹا رازی کو ٹکر ماردی تھی جس کے بعد سزا کے طور پرانہیں میچ سے باہر کردیا گیا تھا۔

مقبول خبریں