موٹر وے پولیس کی کارروائیکارکیریئر چھیننے والا ملزم گرفتار

ہیلپ لائن پر ملنے والی اطلاع پر کارروائی ،کار کیریئر پر ڈھائی کروڑ مالیت کی گاڑیاں لدی تھیں


Staff Reporter October 18, 2012
فوٹو : فائل

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے ناردرن بائی پاس سے گاڑیوں سے لدا ہوا کار کیریئر چھین کر فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کو بذریعہ ہیلپ لائن 130 پر ہمایوں نامی شخص نے اطلاع دی تھی کہ مسلح ملزمان کار کیریئر نمبر TLH-672 چھین کر ڈرائیور سمیت فرار ہوگئے ہیں جس پر 13 گاڑیاں لدی ہوئی ہیں اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس پٹرولنگ افسران قسیم الدین ، افضال ، ظفر امیر ملک اور احمد حسین صدیقی نے فوری طور پر تعاقب شروع کر دیا اور سپرہائی وے پر حیدر آباد جاتے ہوئے مذکورہ کار کیریئر دکھائی دینے پر موٹر وے پولیس نے ملزمان کو رکنے کو اشارہ کیا۔

جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور ٹریلر چھوڑ کر تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے تاہم موٹر وے پولیس نے تعاقب اور جوابی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم غلام نبی کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ ملزمان نے ڈرائیور شاہد کو جسے ملزمان نے جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا بازیاب کرالیا،کار کیریئر پر لدی ہوئی گاڑیوں کی مالیت ڈھائی کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔