سائٹ غنی چورنگی بجلی اورپانی کی عدم فراہمی پرمکینوں کا احتجاج

کئی بار شکایات درج کرائی گئیں تاہم کوئی شنوائی نہیں ہو ئی،مظاہرین


Staff Reporter October 18, 2012
کئی بار شکایات درج کرائی گئیں تاہم کوئی شنوائی نہیں ہو ئی،مظاہرین. فوٹو: فائل

سائٹ کے علاقے غنی چورنگی سے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی سے عاجز آکر کر سڑکوں پر نکل آئے اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انھیں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نہ صرف نجات دلائیں بلکہ علاقے میں پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی اور پانی کی عدم فراہمی نے انھیں دہرے عذاب میں مبتلا کیا ہوا ہے جبکہ متعلقہ اداروں کو کئی بار شکایات درج کرائی گئیں تاہم ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو ئی ، مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ پرامن شہریوں کو ایک منصوبہ بندی کے تحت احتجاج پر مجبور کیا جا رہا ہے ، ہنگامہ آرائی کے باعث غنی چورنگی سمیت ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ، احتجاج کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پاتے ہوئے احتجاجی مظاہرین کو بات چیت اور متعلقہ اداروں تک ان کی شکایات پہنچانے کی یقین دہانی کے بعد پرامن طور پر منتشر کر کے ٹریفک بحال کرا دیا ۔