سندھ اسمبلی میں عمران اور زرداری کے خلاف متحدہ کی قراردادیں آج متوقع

پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف نے قراردادیں روکنے کیلیے پارلیمانی اجلاس طلب کرلیے


Staff Reporter August 10, 2015
پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف نے قراردادیں روکنے کیلیے پارلیمانی اجلاس طلب کرلیے۔ فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی کااجلاس 2دن کے وقفے کے بعد آج (پیر کو) دوبارہ ہوگا۔

اجلاس میں توقع ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف فوج مخالف بیانات پر قرارداد مذمت لانے کی کوشش کریگی جبکہ متوقع قرارداد کو روکنے کیلیے حکمت عملی بنانے کیلیے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے اپنے ارکان اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح سندھ اسمبلی بلڈنگ میں اپنے چیمبرمیں طلب کرلیاہے۔تحریک انصاف کے ارکان بھی سندھ اسمبلی کے اجلاس شروع ہونے سے پہلے مشاورت کریںگے۔ ایم کیو ایم کے ارکان بھی اس بات پرغورکرینگے کہ آصف زرداری اورعمران خان کیخلاف قرارداد پیش کرنیکی اجازت نہ ملنے پران کی حکمت عملی کیاہونی چاہیے۔