پیپلزپارٹی سے صرف سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگیکامل آغا

دونوںپارٹیاںاپنے اپنے منشوراورانتخابی نشان پرالیکشن میں حصہ لیں گی


Numainda Express October 18, 2012
دیگرمعاملات باہمی مشاورت سے طے کیے جائیں گے، ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹرکامل علی آغانے کہاہے کہ آئندہ عام انتخابات میںق لیگ کاپیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد ہو گا۔

تاہم دونوںپارٹیاں اپنے اپنے منشوراورانتخابی نشان پرالیکشن میںحصہ لیں گی۔ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے بتایاکہ یہ بات طے ہے کہ ق لیگ الگ انتخابی نشان پر انتخابات میںحصہ لیگی۔ انھوںنے بتایا کہ پیپلزپارٹی کیساتھ ہماری سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔ انھوںنے یہ بھی بتایاکہ دیگرمعاملات ق لیگ کی قیادت پیپلزپارٹی کے ساتھ باہمی مشاورت کے ساتھ طے کرے گی۔