اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 بھائیوں سمیت4 ملزمان گرفتار

چوہدری افضل کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں


Staff Reporter October 19, 2012
انسپکٹر چوہدری افضل نے خفیہ اطلاع پر شاہنواز بھٹو کالونی روٹ W-22 منی بس آخری اسٹاپ کے قریب چھاپہ مار کر 3 سگے بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔ فوٹو : فائل

خواجہ اجمیر نگری پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 بھائیوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، نقدی اور منشیات برآمد کرلی ۔

ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری انسپکٹر چوہدری افضل نے خفیہ اطلاع پر شاہنواز بھٹو کالونی روٹ W-22 منی بس آخری اسٹاپ کے قریب چھاپہ مار کر 3 سگے بھائیوں دانش عرف پنو ، آصف اور حشمت کے علاوہ صدام حسین کو گرفتار کر کے 2 ٹی ٹی پستول ، نقدی ، موبائل فون اور ایک کلو چرس برآمد کرلی۔

چوہدری افضل کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی نیو کراچی سلمان سید نے سرسید تھانے کے اے ایس آئی عطا اﷲ کی جانب سے مبینہ طور پر گرفتار بھائیوں کی والدہ کو اکسانے پر معطل کر دیا۔